سپیکر قومی اسمبلی سے وزیر خارجہ کی ملاقات، قومی مکالمے میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے پر اتفاق

0


اسلام آباد(اردو رسالہ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور انہیں امریکہ افغان امن معاہدہ کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے امن معاہدہ کو خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل قرار دیا اور کہاکہ موجودہ حکومت بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتی ہے،جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں،معاملات کو ہمیشہ گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور انہیں امریکہ افغان امن معاہدہ کے بارے میں آگاہ کیا اور رواں ماہ 17 مارچ کو اسلام آباد میں افعانستان کی تازہ صورتحال پر منعقد ہونے والے قومی مکالمہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے دوحا امن معاہدہ کو خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل قرار دیا اور کہاکہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں،معاملات کو ہمیشہ گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان میں امن سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی، افغان مہاجرین باعزت طور پر وطن واپس جا سکیں گے،موجودہ حکومت بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)